وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لاہور کے شہریوں کیلئے " مریم کی دستک پروگرام "کیلئے نمائندوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے"مریم کی دستک پروگرام " میں کہا کہ عوام کو دفاتر کے چکر کاٹنے کی بجائے گھر بیٹھے بٹھائے تمام سروسز میسر ہوں گی،مریم کی دستک پروگرام کا دائرہ کارتمام اضلاع تک بڑھائیں گے،سروسز10سے بتدریج بڑھا کر 65 تک کرنے پر کام شروع ہو چکا ہے۔
وزیراعلی ٰمریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دستک پروگرام سے نہ صرف سروسز گھر بیٹھےملیں گی بلکہ کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہوگا،پنجاب ڈیجیٹلئزیشن کے انقلابی دور میں داخل ہو چکا ہے،مزید مثبت اور نہایت مفید تبدیلیاں لائیں گے،انفارمیشن ٹیکنالوجی اورآرٹیفشل انٹیلیجنس سےعوام کی زندگیوں میں بھرپورآسانیاں لارے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دستک سروسزکی فراہمی سےنوجوان باعزت طریقےسے روزانہ ہزاروں روپےکماسکیں گے،رجسٹریشن کیلئےاصل شناختی کارڈ،عمر18سال،کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ اورموبائل فون انٹرنیٹ ضروری ہے، متعلقہ پولیس اسٹیشن سے کلیئرنس سرٹیفیکیٹ، ذاتی موٹر سائیکل اور لائسنس کا ہونا بھی ضروری ہے، میرٹ پر آنے والے دستک نمائندوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔