افغانستان میں آپریشن سے متعلق وزیر دفاع کے بیان پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ انداز دو ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت نہیں ہے۔
سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں آپریشن سے متعلق وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بہتر تعلقات کی طرف جانے کے راستے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب جنگی تربیت کے نتیجے میں فیصلے ہوں تو پھر ایسا ہی ہوگا،یہ انداز 2 ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت نہیں۔
سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے فیصلے ہوئے تو ہمارا خطے میں کوئی دوست نہیں رہے گا ، ہم مستقبل کے بارے میں کیا فیصلے کررہے ہیں؟ ہماری ظاہری آنکھیں کھلی ہیں،نہ ہی دل کی آنکھیں کھلی ہیں، اس کو حب الوطنی کہہ کر نہ جانے ہم ملک کو کیا دینا چاہتے ہیں۔