وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ن لیگ کے صدر نوازشریف کی زیر صدارت 5 گھنٹے طویل خصوصی اجلاس ہوا جس دوران ڈویلپمنٹ ، ٹرانسپورٹ ، تعمیرو بحالی کے پراجیکٹس منظور کر لیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے تفصیلی بریفننگ دی جس کے بعد راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دی گئی ، ٹورسٹ گلاس ٹرین کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے اور مال روڈ پر مری کے قدرتی مناظر میں حائل ہائی رائز ہوٹل بلڈنگ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
میٹنگ میں جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ، مال روڈ پر قدیمی عمارتوں کی یکساں صورت، سائن اور کلر سکیم نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ مری سمیت ہر شہر ،علاقے ،تاریخی عمارات کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ کا فیصلہ کیا گیا ۔ مری میں تعمیرات کے لئے بلڈنگ لاز میں ترمیم ،منظوری کا اختیار صوبائی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔ غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
اجلاس میں پینے کے پانی کی فراہمی کےلئے قلیل ، اوسط اور طویل المدتی جامع پلان پیش کیا گیا ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ سسٹم کی مرمت اور بحالی کی جائے گی ، مری میں روزانہ 6 لاکھ گیلن سے زائد صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔مری کے دیہات کی 53 کلومیٹر سٹریٹ میں آر سی سی اور ٹف ٹائل لگائی جائیں گی۔ جبکہ مری میں بارش کو ذخیرہ کرکے گھریلو استعمال میں لانے کے پراجیکٹ کی منظوری بھی دیدی گئی ۔
مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گھروں کی چھتوں سے گرنے والے بارشی پانی کو محفوظ کرکے سٹور کیا جائیگا ، 1100سے زائد گھروں میں بارشی پانی محفوظ کرنے کے پر اجیکٹ حکومت معاونت کرے گی۔
اس کے علاوہ اولڈ راولپنڈی ،مری کشمیر روڈ کی تعمیر و توسیع کی مظوری دیدی گئی ہے جس کے تحت اولڈ مری روڈ میں عارضی پارکنگ کی جگہ بھی بنائی جائے گی۔ جھیکا گلی چوک کی ری ماڈلنگ ،تجاوزات ہٹا کر توسیع ، لارنس کالج روڈ، بوسٹال موڑ تا بروری روڈ کی تعمیر و بحالی کی منظوری دی گئی ہے ۔پی آئی اے ۔ باغ شہیداں پارک کی انٹرنس، تعمیر نو اور سیاحوں کے لئے دل کش واک ویز بنائی جائے گی ۔
مری بائیؤ ڈائورسٹی پارک میں سیاحوں کے لئے ہٹس سٹی بنانے ، پارک میں آرٹسٹ کارنر، واک ویز ، واکنگ ٹریک ، ایکو ٹورازم کے فروغ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مری کی 16 اندرونی روڈز کی تعمیر ومرمت کاٹاسک مکمل کر لیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے قدیمی نام بحال کر نے کے لئے فوری قانون سازی کی ہدایت کردی ۔
نوازشریف نے کہا کہ غریب آدمی کو تنگ نہ کیا جائے، حکومت سٹال خود لگا کر دے، مریم نواز نے کہا کہ مری شہر پہلے سے بہت بہتر ہو چکا ہے۔ عوام کے لئے بہترین بنائینگے ۔
مری میں پارکنگ یارڈ کے لئے مختلف تجاویز اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا ، مری میں 13-ناجائز طور پر تعمیرات اور تجاوزات گرا دی گئیں۔