پنجاب میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجوہات جاننے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی گئی۔
متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل نےاظہرصدیق ایڈووکیٹ نےدائر کی۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ ہیٹ ویوو میں 10 سے 16گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،ہیٹ ویوو سے انسانی جانیں ضائع ہونےکا خطرہ ہےلہذا ہیٹ ویوو کے دوران لوڈ شیڈنگ کو کم کیا جائے،
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت متعلقہ حکام سےلوڈ شیڈنگ کا شیڈول اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجوہات طلب کرے،متفرق درخواست پرپیرکےروز سماعت ہوگی۔