ترجمان وزرات خارجہ کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم وزارت خارجہ کے دفتر پہنچے، وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےاستقبال کیا۔
قومی اقتصادی بجٹ 2024-25 کے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرار داد کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور ہونے کے بعد امریکی سفیر ڈونلڈبلوم وزارت خارجہ کے دفتر میں پہنچے آمد، جہاں وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےاستقبال کیا۔
ترجمان وزرات خارجہ کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈارسےامریکی سفیر ڈونلڈبلوم نے وزارت خارجہ کے دفتر میں ملاقات کی، دونوں فریقین نےدو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ صورتحال اور پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔
وزرات خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نےتعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں امریکی کانگریس میں قرارداد کی منظوری پرتحفظات کااظہارکیاگیا۔