مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی شائستہ پرویزملک کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کیخلاف قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد منظور کر لی گئی۔
قومی اقتصادی بجٹ2024-25 کی منظوری کیلئے بلائے گئے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رکن شائستہ پرویزملک نے اسمبلی میں امریکی قراردادکیخلاف قراردادپیش کی، قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد منظور کر لی گئی۔
قومی اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پراظہار افسوس بھی کیا گیا۔
Resolution against America by Farhan Malik on Scribd
قرارداد کے متن میں واضح طور پر کہا گیا کہ امریکی قرارداد مکمل طور پر حقائق پر مبنی نہیں ہے،پاکستان آزاد اورخودمختار ملک ہے،اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرےگا۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ امریکی کانگرس کوغزہ اورمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتوجہ دینی چاہیے، ایوان چاہتا ہےکہ پاک امریکاتعلقات باہمی احترام پر مبنی ہوں۔