پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 34 پیسے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 7 پیسے کی سطح پر آگیا۔
سٹاک مارکیٹ
ادھر مالی سال کے آخری دن اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔
ہنڈریڈ انڈیکس 83 پوائنٹس گر کر 78 ہزار 444 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج مارکیٹ میں 11 ارب 90 کروڑ مالیت کے پونے 35 کروڑ شیئرز ٹریڈ ہوئے۔