بھارتی ٹی وی ڈرامہ 'یہ رشتہ کیاکہلاتا ہے'اوربگ باس'سےشہرت پانےوالی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔
ٹی وی اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے سرطان کی تیسری اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے، 36 سالہ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دنیا بھر میں اپنے مداحوں سے دعاوں کی اپیل کی ہے،انہوں نے لکھا کہ مجھے چھاتی کے کینسر میں تیسری اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے،میں خریت سے ہوں اور اس بیماری سے لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔میرا علاج جاری ہے،چاہنےوالوں سے اپیل ہے کہ اس دوران میری نجی زندگی کو ڈسٹرب نہ کیا جائے، تمام چاہنے والوں سے محبت اور دعاوں کی درخواست ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی پوسٹ کے بعد ساتھی اداکاروں کی جانب سے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعاوں کے پیغامات جاری ہیں۔
حنا خان کا شمار بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔انھیں مقبول ٹی وی سیریل میں 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' میں اکشرا کے کردارسے بڑے پیمانے پر پہچان ملی۔
حنا نے 'بگ باس' اور'خطروں کے کھلاڑی' جیسے ریئلٹی شوز میں حصہ لیا، اور اپنی صلاحتیوں سے مداحوں کے دل جیتے۔