ڈیموکریٹک پارٹی کے اُمیدوار اورامریکی صدرجو بائیڈن اور سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ ختم ہوگیا۔
جو بائیڈن اور سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان صدارتی مباحثہ ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں ہوا،دونوں امیدواروں نے مہنگائی اور حماس اسرائیل جنگ پر ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دے دیا۔
مباحثے کے آغاز پربائیڈن کا کہنا تھا کہ جب میں نے صدارت سنبھالی تو معیشت بہت خراب تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ملازمتوں میں اضافہ ہو،گھروں کی خریداری آسان ہو سکے۔
میں صدر ہوتا روس یوکرین پر حملہ نہیں کرتا،ٹرمپ
اس موقع پرسابق صدر ٹرمپ نے کہاجوبائیڈن کےدورمیں لاکھوں معصوم لوگ مارےجارہےہیں،میں صدر ہوتا روس یوکرین پر حملہ نہیں کرتا ،میرے دورمیں بغدادی جیسا دہشت گرد مارا گیا،
ہم اسرائیل کےساتھ ہیں،حماس کا خاتمہ ہوناچاہیے،جوبائیڈن
جوبائیڈن نےکہا ہم اسرائیل کےساتھ ہیں،حماس کا خاتمہ ہوناچاہیے،ٹرمپ نےکہابائیڈن نے200بلین ڈالریوکرین کودیئے،اس پربائیڈن نےکہایوکرین کی مدد ہتھیاروں کی شکل میں کی جوہم بناتےہیں،پیوٹن جنگی جرائم میں ملوث ہے،یوکرین کی مدد جاری رکھیں گے۔
مزیدکہا کہ غزہ میں جنگ بندی کےلئےہمارےمنصوبےکوعالمی حمایت حاصل ہے، امریکا اسرائیل کی سب سے زیادہ مددکرتاہےاوروہ جاری رکھےگا۔
ایران میرےدورمیں کمزورہوچکاتھا،حماس کبھی حملہ نہیں کر سکتی تھی،ٹرمپ
ڈونلڈٹرمپ نےکہا ایران میرےدورمیں کمزورہوچکاتھا،حماس کبھی حملہ نہیں کر سکتی تھی،بائیڈن کی کمزورخارجہ پالیسی کے باعث ایران مضبوط ہوا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نےجس طرح کوویڈکو سنبھالا ہمیں اُس کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔ٹرمپ کا ایک سوال کےجواب میں کہنا تھا کہ امر یکا آنے والے ہزاروں تارکین وطن سےسوشل سیکورٹی کا نظام برباد ہو جائے گا،ٹرمپ نےکہا کہ میں بھی افغانستان سے انخلاء کررہا تھا،لیکن جس طرح بائیڈن نےکیا وہ امریکی تاریخ کا شرمندہ ترین واقعہ تھا۔
اسقاط حمل کےمعاملےمیں ٹرمپ کے اقدامات غلط تھے،جوبائیڈن
امریکی صدر بائیڈن نےکہا کہ اسقاطِ حمل کے معاملے میں ٹرمپ نے جو کیا وہ بہت غلط تھا۔انہوں نےکہا کہ اسقاطِ حمل کے معاملے کو ریاستوں کےحوالے کرنا ایسا ہی ہےجیسے سول راٹس کو ریاستوں کے حوالے کرنا۔بائیڈن کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کےپاس اسقاطِ حمل کا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے
مباحثے میں دونوں دوسری،دوسری مرتبہ امریکی صدر بننے کے لیے اپنی اپنی پالیسیاں اور ترجیحات بیان کیں۔
امریکا میں اس سال 5 نومبرہونے والےصدارتی انتخابات کےسلسلے میں ریاست جارجیا کےشہراٹلانٹا میں پہلا صدارتی مباحثہ،ڈیمو کریٹک پارٹی کے اُمیدوارموجودہ صدر جوبائیڈن اورری پبلیکن پارٹی اُمیدوار سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہوا۔
نئے قواعد کےتحت پہلی بار صدارتی مباحثے میں حاضرین نے شرکت نہیں کی۔