حکومت کی جانب سے بجلی صارفین پر مزید بجلی گرائے جانے کی تیاری کرلی گئی۔
بجلی مزید 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے اور نیپرا جمعہ کہ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرا رکھی ہے۔
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگ رکھا ہے۔
نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔
سی پی پی اے کے مطابق گزشتہ ماہ 12 ارب 26 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 12 پیسے فی یونٹ رہی۔