الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کے لیے حلقہ بندیوں کے تمام مراحل مکمل کر لیے۔
پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الگ الگ اجلاس ہوئے۔
اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور الیکشن ونگ کے افسران نے بھی شرکت کی۔
کمشنر اور سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات سےمتعلق آگاہ کیا جبکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گونمنٹ نے بریفنگ دی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں قانون کے تحت حلقہ بندیوں کےتمام مراحل مکمل کرلیے گئے ہیں۔