متحدہ عرب امارات میں تاریخی گرمی ریکارڈ کی گئی،درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی سے تجاوز کرگیا۔
اماراتی حکام نے عوام کو پانی زیادہ پینے اور براہ راست سورج کی روشنی میں جانے سے منع کر دیا اوردوپہر کے اوقات میں سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
یواےای میں جولائی کےوسط سے اگست تک شدید گرمی رہتی ہےتاہم رواں سال جون میں ہی گرمی کی لہرآگئی ہےالعین اور ابوظہی کے کئی علاقوں میں گزشتہ روز درجہ حرارت پچاس ڈگری سےزیادہ ریکارڈ کیا گیا۔