انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 10 پیسے مزید سستا ہو گیا۔
کاروبار کے آغاز پرروپے کےمقابلےمیں امریکی ڈالر کی قدرمیں معمولی کمی دیکھی گئی ہے،جس کے بعد ڈالر 278روپے30پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر280 روپے25پیسےپرفروخت ہورہا ہے۔
گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر278 روپے 40پیسے پربند ہوا۔
جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 27پیسے پر مستحکم رہی۔