امریکی کانگریس نے پاکستانی انتخابات کو آزادانہ اورمنصفانہ تسلیم کرنے سےانکار کریا۔ 8 فروری کے الیکشن کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں قرار داد منظور۔ حق میں تین سو اڑسٹھ اور مخالفت میں سات ووٹ ڈالے گئے۔
کانگریس رکن ڈیوڈ ولاڈاؤ نے قرار داد کی منظوری کا اعلان کیا۔ کہا ایوان نمائندگان کی قرارداد نمبر 901 میں پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے حمایت کا اظہار کرنے کے لیے ارکان نے ووٹ دیا۔
قرارداد میں پاکستان میں الیکشن میں سیاسی ارکان کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی کی بھی مذمت کی گئی۔ قرارداد کے ذریعے امریکی قانون سازوں نے پاکستان کے جمہوری عمل میں پاکستانی عوام کی شرکت کی ضرورت پر زور دیا۔
جنوبی ایشیاء انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر مائیکل کُگلمین نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے کم از کم 85 فیصد ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ حقیقت میں میرے لیے جو چیز نمایاں ہے وہ ووٹ کا مارجن اور ووٹ دینے والے اراکین کی تعداد ہے۔ امریکی اسکالر نے مزید کہا کہ قرارداد کا پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔