الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے گھر پر رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق الیکشن کمشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنمر سکندر سلطان راجہ کے گھر پر رینجرز تعیناتی کی درخواست کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں نازک سکیورٹی صورتحال کے باعث چیف الیکشن کمشنر کے گھر پرجون تک رینجرز تعینات تھی ۔
بڑھتے سیاسی انتشار کی وجہ سے اب بھی چیف الیکشن کمشن کو خطرات لاحق ہیں۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ مزید چھ ماہ تک رینجرز تعینات کی جائے ۔