وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اگلے ہفتے آستانہ قازقستان کا دورہ کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس تین اور چار جولائی کو آستانہ میں ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔
ایس سی او کے نیشنل کوآرڈینیٹرز 29 جون سے دو جولائی تک سربراہی اجلاس کا ایجنڈہ طے کریں گے۔ ایس سی او کے نیشنل کوآرڈینیٹرز انتیس جون سے دو جولائی تک سربراہی اجلاس کا ایجنڈہ طے کریں گے۔ سربراہی اجلاس کے اختتام پر آستانہ اعلامیہ جاری ہوگا۔