بیلمارش جیل میں 1901روز سے قید وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو رہائی مل گئی۔
وکی لیکس کےبانی کو لندن کی ہائی کورٹ نےضمانت پررہائی دیدی ہے جس کے بعد وہ برطانیہ سےروانہ ہوگئےہیں،اسانج نے رہائی کے بدلےامریکی محکمہ انصاف سےاعتراف جرم پر آمادگی کی ڈیل کرلی ہے۔
جولین اسانج نے 2010ءمیں امریکا کی خفیہ معلومات جاری کردی تھیں،وہ ماریانہ آئی لینڈز کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے، ان پرجاسوسی ایکٹ کے تحت عائد الزام کو تسلیم کریں گے۔
امریکی محکمہ انصاف سےڈیل کے سبب اسانج کو مزید سزا نہیں سنائی جائے گی۔