لاہورمیں ٹارگٹ کلر ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئے۔رات گئےموہنی روڈ پر پینتالیس سالہ شاہد حسین کو ٹارگٹ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
مقتول کی شناخت 45 سالہ شاہد حسین بلال کے نام سے ہوئی۔جسکو موہنی روڈ چوک پرچہرے پرگولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے,عینی شاہدین کےمطابق قاتل علاقہ میں گھوم کرٹارگٹ ڈھونڈتے رہے،اورموقع ملتے ہی قتل کرکے فرار ہوگئے۔
مقتول کی لاش ڈیڑھ گھنٹہ تک چوک میں بے یارومددگار پڑی رہی۔پولیس کےمطابق واقعہ کےمحرکات جاننے اور ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیم تیارکرلی گئی ہے۔
یاد رہےکہ موہنی چوک سے چندقدم آگے چند سال قبل صوبائی وزیر بلال یاسین پر بھی ٹارگٹ کلر نے حملہ کیا تھا،اور لاہور ہی میں کُچھ عرصہ قبل بالاج ٹیپو کو بھی ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا تھا۔