انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں معمولی کمی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 62 پیسے پر بند ہوا ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 280 روپے 32 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔