فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تیرہ دسمبر 2023 کے بعد سے کیس کی سماعت نہیں ہوئی، سپریم کورٹ نے مقدمے کو جنوری 2024 کے تیسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔
عدالتی حکم کے باوجود کیس آج تک سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوسکا، فوجی عدالتوں میں زیر حراست ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ سپریم کورٹ کی وجہ سے رک چکا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت جولائی کے پہلے ہفتے میں مقرر کی جائے۔