روس کے علاقے داغستان میں نامعلوم مسلح افراد نے عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پرحملہ کرکے دو گرجا گھروں اور یہودی عبادت گاہ کی عمارتوں کو آگ لگا دی،حملے میں پندرہ پولیس افسران ہلاک اوربارہ زخمی ہوئے ۔
روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے ڈربینٹ اور مخچکالا کو نشانہ بنایا۔جہاں آرتھوڈوکس عیسائیوں کا تہوار جاری تھا،روسی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پولیس افسران کےساتھ ساتھ گرجا گھر کے پادری شامل ہیں، جبکہ سیکیورٹی گارڈ اور عام شہری بھی شامل تھے،تاحال ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔
پولیس کی فائرنگ سے پانچ حملہ آور مارے گئے۔ابھی حملے کی ذمہ داری کسی پر عائد نہیں کی گئی،داغستانی حکام نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔