وفاقی حکومت نے اہم تقرریوں اور ترقیاتی فنڈ سمیت پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹ کے درمیان مذاکراتی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پی پی کے ضلعی انتظامیہ، لا افسران کی تقرریوں اور ارکان پارلیمنٹ کے مساوی ترقیاتی فنڈزکا مطالبہ بھی تسلیم کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سی ایم سیکرٹریٹ پنجاب میں ایڈیشنل سیکرٹری پیپلزپارٹی کے مسائل کوحل کرے گا، اضلاع میں پیپلز پارٹی کی مشاورت سے ڈپٹی کمشنرزتعینات ہوں گے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کے حمایت والے مشاورت سے ڈپٹی کمشنرز تعینات ہوں گے۔
پیپلزپارٹی حمایت والے علاقوں میں ضلعی پولیس اور ریونیو افسران کا تقرر بھی مشاورت سے ہوگا،جن اضلاع کی نشاندہی کی گئی ان میں ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یارخان، راولپنڈی اور راجن پور شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کی بیوروکریسی کےتقررمیں (ن) لیگ کی درخواست پرعمل کرنے کو تیار ہے، وفاقی اور صوبائی سطح پر لاء افسران کی متعلقہ اسمبلیوں میں انکی نشستوں کے تناسب سے تقرریاں ہوںگی۔