وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج حکومت کی جانب سے عوامی خدمت بہتر بنانے کےعزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے پنجاب حکومت عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔
نے اقوام متحدہ کے پبلک سروس ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ محنت اور ایمانداری سے کام کرنے والے سرکاری ملازمین کوسلام پیش کرتی ہوں۔ محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔ گڈ گورننس کیلئے محکموں کی ری سٹرکچرنگ کا جائزہ لیا جارہا ہے،حکومتی پالیسیوں سے انشا اللہ سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔