پاکستان کے معروف ماہر علم نجوم علی زنجانی نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شادی اور عمران خان کی رہائی سے متعلق اہم پیشگوئیاں کر دی ہیں ۔
سماء نیوز کے پوڈ کاسٹ میں سینئر صحافی عاصم صدیق کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے علی زنجانی کا کہناتھا کہ بابراعظم تو اس سال کے آخر میں یا اگلے سال شادی کر لیں گے ، وہ شادی کے قریب ہیں، اگر انہوں نے کیریئر کو بچانا ہے تو ان کیلئے شادی ضروری ہے ۔
پوڈ کاسٹ دیکھیئے:
ماہر علم نجوم علی زنجانی کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے 2028 تک سیاسی کیریئر اور شادی کے حوالے سے معاملات میں تاخیر ہے ۔
انہوں نے عمران خان سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خا ن کے ذائچے میں قید نظر نہیں آتی، اب وہ اپنی مرضی سے بیٹھے ہیں، اکتوبر سے پہلے باہر آ جائیں گے ، وہ اپنے خراب دور سے نہیں گزر رہے وہ اپنے سیف زون میں ہیں ۔