غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
21 جون 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 620,981 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے
11 جون سے 21 جون تک 13,815افغان باشندوں میں 5014 مرد، 4087 خواتین اور 4714 بچے اپنے ملک چلے گئے
افغانستان روانگی کے لیے 547 گاڑیوں میں 498 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔