ملک بھر میں سونے کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہوگیا جبکہ امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 24 قیراط فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 248 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں 28 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2363 ڈ الر پر پہنچ گیا۔
ڈالر
جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا اور انٹربینک میں سستا ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 51 پیسے پر بند ہوا۔
ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے بڑھ کر 280 روپے 37 پیسے کا ہوگیا۔