لاہورکے میانی صاحب قبرستان سے تین ماہ کے بچے کی قبرکھود کر لاش نکالنے کےمعاملے کی تفتیش کے لیے پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ چوبیس اپریل کوپیش آیا۔ تین ماہ کے محمد علی کی لاش تدفین کے کچھ گھنٹے بعد ہی نامعلوم افراد نے قبر کھود کرنکال لی، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا جس کے بعد بچے کے والد نے سکیورٹی گارڈ سمیت پانچ افراد پر شک کا اظہار کیا، پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا - پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے جلد بریک تھرو کا امکان ہے