عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران 4 لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔
تفصیلات کے مطابق 17 جون سے 19 جون کے دوران 4 لاکھ سے زائد سیاحوں نے مختلف مقامات کی سیر کی، سب سے زیادہ ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد سیاحوں نے ناران کاغان کا رخ کیا۔ گلیات میں 1 لاکھ 62 ہزار سیاح آئے جبکہ مالم جبہ 46 ہزار اور دیر اپر 23 ہزار سے زائد سیاحوں نے رخ کیا۔
محکمہ سیاحت کا مزید کہنا تھا کہ 2 ہزار 920 سیاحوں نے اپردیر، 1830 لوگوں نے لوئر چترال اور 570 افراد نے اپرچترال کا رخ کیا۔