پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں غیرت کے نام پر 4 خواتین کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کےمطابق کبیروالا میں ملزم نے فائرنگ کرکےماں اور تین بہنوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا،پولیس کا کہنا ہےکہ بیٹے نےچاروں پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔
پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا،اورملزم کی گرفتاری کیلئےکارروائی شروع کردی۔
جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کبیر والا منتقل کر دیا گیا۔