تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے لگژری مال میں مسلح افراد نے لوگوں پر گولیاں چلادیں ۔مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے14 سالہ مسلح نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کی جانب سےمال کے تمام داخلی راستوں کو سیل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قریبی سیام میٹرو اسٹیشن کو بھی بند کردیا گیا۔سوشل میڈیا پر لوگوں کی مال سے باہر بھاگنے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں
اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے دکانوں اور واش روم میں چھپ گئے۔