بھارتی ریاست تامل ناڈو میں غیرقانونی شراب پینے سے تینتیس افراد ہلاک ۔ ساٹھ افراداسپتال میں داخل ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ تامل ناڈو نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔بیوروکریسی میں کئی تبادلے کیے اور متعدد پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔تامل ناڈو حکومت کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق شراب میں میتھانول کی مقدار زیادہ تھی جس وجہ سےبڑی تعداد میں افراد ہلاک ہوئے۔۔