عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات ( آج) سے دوبارہ شروع ہوگا۔
جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شام 5 بجے اجلاس میں نئے بجٹ پر بحث شروع ہوگی۔
موجودہ اجلاس میں فنانس بل 25-2024ء منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے اور اپوزیشن لیڈر حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکسوں کے نظام پر تنقید کریں گے۔
اپوزیشن کی جانب سے بجٹ منظوری کے دوران احتجاج اور ہنگامہ آرائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ پر بحث ایک ہفتہ جاری رہے گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی اجلاس رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
حکومت 29 جون کو قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری لے گی۔
حکومتی اراکین کو بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے اور بجٹ منظوری تک اپنے علاقوں میں بھی نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔