روات میں ظالم زمیندار نے کھیت میں گھسنے پر بے زبان گدھی کے دونوں کان کاٹ دئیے، مالک تھانے کے چکر پر چکر لگاتا رہا۔ پولیس نے چودہ دن بعد جا کر مقدمہ درج کیا۔
سانگھڑ میں اونٹ کے پاؤں کاٹنے کے بعد راولپنڈی روات میں بے زبان جانور پر ظلم کا ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، ڈھکالہ کے علاقے میں بے زبان گدھی کے دونوں کان کاٹ دئیے گئے۔
گدھی کے مالک تنویر حسین نے تھانہ روات میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ ارشد محمود نامی شخص نے کھیت میں گھسنے پراُس کی گدھی کے کان کاٹے۔
پولیس کے مطابق مدعی اور ملزم کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ دونوں کے درمیان پہلے سے دشمنی چل رہی ہے۔ واقعہ کی ہر حوالے سے تفتیش جاری ہے۔