پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے اپنے خیالات کے اظہار سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ لی۔
انسٹا گرام پر حال ہی میں علیزے سلطان نے اپنا عید لُک صارفین کے ساتھ شیئر کیا اور ساتھ ہی اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنی خوبصورت تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ میرا پرفیوم اس کے وعدوں کے مقابلے زیادہ دیر تک رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو عید کی مبارک باد پیش کی اور مذکورہ خوبصورت جوڑے کے ڈیزائنر کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری شادی کا اعلان شادی کے موقع پر لی گئی ایک تصویر کے ساتھ کیا تھا، جبکہ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر ان کی شادی کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز ان کی تصدیق سے پہلے ہی وائرل ہو رہی تھیں۔