ملک میں عید الضحیٰ پر کتنے جانوروں کو قربان کیا جائے گا؟ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 68 لاکھ 8 ہزار جانوروں کی قربانی کا اندازہ ہے۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی کے اندازے کے مطابق 28 لاکھ گائیں اور 33 لاکھ بکڑے ذبح کیے جائیں گے۔ 33 لاکھ بکرے اور ساڑھے 28 لاکھ گائیں ذبح کی جائیں گی۔ ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیںوں کے علاوہ 99 ہزار اونٹ بھی نحر کیے جائیں گے۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے کہا گائے کی کھال 1500 اور بکرے کی کھال 425 روپے رہنے کا اندازہ ہے۔ گائے کی کھالیں 4 ارب 29 کروڑ روپے تک رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ بکرے کی کھالیں ایک ارب 40 کروڑ 25 لاکھ روپے تک رہیں گی۔
مزید پڑھیں
قربانی ملکی معیشت کےلیے کتنا فائدہ مند ہے؟
ایک دن میں کتنا گوشت کھانا صحت کیلئے فائدہ مند ہے؟
اندزے کے مطابق جانور مہنگے ہیں جس کی وجہ سے اس سال زیادہ تر لوگ حصہ ڈالنے کو ترجیح دیں گے۔ رواں سال قربانی کے جانوروں کی کھالیں 6 ارب روپے کی ہونگی۔ کیمیکل پروسیسنگ کے بعد کھالوں کی مالیت 18 ارب روپے ہوگی۔ جبکہ چمڑا ویلیو ایڈ ہو کرجیکٹ، جوتا یا کچھ اور بناکر بیچیں تو مالیت 35 ارب روپے تک پہنچےگی۔