حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں ، پیپلزپارٹی کے پنجاب میں سیاسی کردار کے مطالبے پرن لیگ نے سندھ میں حصہ مانگ لیا، ن لیگ کے مطالبے کے بعد مذاکراتی عمل سست روی کا شکار ہو گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب میں عہدیداروں ،ٹکٹ ہولڈرز کو شریک اقتدار کرنے کا مطالبہ کیا، ن لیگی رہنماؤں نے سندھ میں پارٹی عہدیداروں کے لئے حکومتی عہدے اور فنڈز مانگ لئے، پیپلزپارٹی نے سندھ میں ن لیگ کو شئیر دینے کی حامی نہیں بھری، پیپلزپارٹی کے انکار پر ن لیگ نے بھی کسی یقین دہانی سے معذرت کرلی، ن لیگ کے مطالبے کے بعد مذاکراتی عمل میں پیشرفت سست ہوگئی۔