پاکستان کے سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا قومی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر ردعمل سامنے آگیا۔
آئر لینڈ اور امریکہ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے سے پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفر اختتام پزیر ہوگیا جبکہ ایک پوائنٹ حاصل کر کے امریکہ سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی اور قومی ٹیم امریکا اور بھارت کے ہاتھوں اپنے میچز ہاری۔
ایونٹ سے باہر ہونے پر سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے اپنے رد عمل معاملے کو ’ پاکستانی کرکٹ کا المیہ ‘ قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ’’ پاکستانی کرکٹ کا المیہ، اعلیٰ حکام ٹیم کی کارکردگی کا کریڈٹ تو لیتے ہیں مگر ذمہ داری نہیں لیتے ‘‘۔