نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
نیپرا کی جانب سے بنیادی ٹیرف میں اضافےکی منظوری 25-2024 کے لیے دی گئی جبکہ اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔
ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ ہوا جبکہ فیصلے سے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 روپے سے بڑھ کر 35.5 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔