ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ،بلوچستان کے علاقے گلستان میں 3000 کلو گرام کے قریب منشیات اور کیمیکلز کو تلف کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے گلستان میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ،منشیات کی پراسیسنگ میں سہولت کار 16مشینیں تباہ کر دی گئی۔
آپریشن کے دوران منشیات کے اٹھارہ کمپاؤنڈز کو مسمار کیا گیا جبکہ دس ایکڑ کے قریب کاشت شدہ منشیات کی فصل تباہ کر دی گئی۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔چارمشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔