ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل مہنگائی کی شرح میں 1.30 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادپرمہنگائی کی شرح23فیصدسےتجاوز کر گئی ہے ، ایک ہفتےمیں19اشیائےضروریہ مہنگی،صرف8کی قیمتوں میں کمی آئی،24اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اس دوران استحکام رہا، گزشتہ ہفتےٹماٹر،چکن،دال چنا،انڈے،بیف اورمٹن مہنگا ہوا، دال مونگ،کیلے،بجلی،ایل پی جی،سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ گزشتہ ہفتےپیاز،سرخ مرچ،چاول،لہسن،بریڈ،گندم کاآٹاسستا ہوا ہے ۔