قومی اسمبلی کے بجٹ میں 4 ارب روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔
آئندہ مالی سال کیلئےقومی اسمبلی بجٹ 12 ارب 73 کروڑ 67 لاکھ روپےمختص کرنے کی تجویز ہے،رواں مالی سال قومی اسمبلی کا بجٹ 8 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد تھا۔
ملازمین سےمتعلق اخراجات کی مد میں 7 ارب 71 کروڑ روپےکی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے،جبکہ آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 4 ارب 14 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔