پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندی کمیٹیاں قائم کر دیں۔
الیکشن کمیشن کےمطابق کمیٹیاں پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندی کے لیے قائم کی گئیں،پنجاب کے تمام اضلاع کے لیےحلقہ بندی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندی اتھارٹیز بھی قائم کردیں،حلقہ بندی اتھارٹیز یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں پر ووٹرز اعتراضات نمٹائیں گی۔