انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے دیئے گئے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ۔
نید ر لینڈ ز کی جانب سے سیبرانڈ 3 3 رنز بنا کر سرفہرست رہے ، وکرمجیت سنگھ 26، سکاٹ ایڈورڈ ز 25 ، مائیکل 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں کنگسٹون میں مدمقابل ہیں جہاں ڈچ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگال ٹائیگرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔
شکیب الحسن 64 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل نمایاں بیٹر رہے۔