اینٹی کرپشن عدالت نے مشہور اراضی سکینڈل کیس میں ملزمان کومجموعی68سال قیداور 38لاکھ روپےجرمانہ کی سزائیں سنا دیں ۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی نواز نے نائب تحصیلدار، پٹواری سمیت4ملزمان کومجموعی طور پر68 سال قید اور 38 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائ، سزا سنائے جانے کے فوری بعد نائب تحصیلدار صفدر اور پٹواری اورنگ زیب کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2ملزمان حق نوازاورشاہد بھی عدالت سےگرفتار ہوئے ۔ چاروں مجرمان کوگرفتاری بعد اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا، مجرمان خلاف18مئی2022کومقدمہ درج کیاگیا۔