وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے جہلم ترکئی ٹول پلازہ پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اے این ایف کےشہید اہلکاروں محمدگلزار مظہر اقبال اور ذیشان کی نماز جنازہ میں شرکت کی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا،وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے والدین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا،وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی شہداء کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔کہا کہ شہادت کا اعلی مرتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اے این ایف کے اہلکاروں مظہر اورگلزار نے جان دے دی لیکن فرض پر آنچ نہیں آنے دی۔
جی او سی جہلم ،اے این ایف پنجاب کے ڈائریکٹرجنرل،کمشنر راولپنڈی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم،ڈی پی او جہلم ۔ عسکری و سول افسران اور اے این ایف کے حکام کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔