وفاقی حکومت نے بجٹ 2024-25 میں پنشن میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
سماء نیوز نے بجٹ دستاویز حاصل کر لی ہیں ، جس میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ کم سے کم ماہانہ تنخواہ 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے ۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے۔ تنخواہ دار طبقہ مہنگائی سے خاص طور پر متاثر ہوا ہے، مالی مشکلات کے باوجود سرکاری ملازمین کی ریلیف کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔