سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ جمعہ کے روز پیش کیاجائے گا۔ نئےمالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم ساڑھے 23 کھرب سے زائد کا ہوگا۔ صوبائی کابینہ کےاجلاس میں بجٹ تجاویزکی منظوری دی جاٸے گی۔
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے جبکہ کم سے کم اجرت 35 ہزارمقررکرنےکی تجویز ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم ساڑھے 23 کھرب سے زائد کا ہوگا، سالانہ ترقیاتی پروگرام 430 ارب سےزائد رکھنے، ضلعی ترقیاتی پروگرام 30ارب روپے سے زائد کرنے کی تجویز ہے۔
صوبائی بجٹ میں 50 ہزار سے مختلف سرکاری محکموں میں نئی بھرتیوں کا اعلان بھی متوقع ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 200 سے زائد دیہاتوں کو سولرسسٹم دینے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔