وزیراعظم شہبازشریف نے بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر ملک میں لوڈ شیڈنگ کم سےکم کرنے اور اووربلنگ کے خاتمے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت توانائی شعبےمیں اصلاحات کا جائزہ اجلاس ہوا۔ بریفنگ میں این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کو تبایا گیا کہ اووربلنگ پر یکم اپریل سے 30 مئی تک 134 مقدمات درج کرکے 90 ملازمین کوگرفتار کیا گیا۔
آئندہ سال کےترقیاتی بجٹ میں ایک لاکھ 24 ہزار 611 ٹرانسفارمرز کی میٹرنگ کا منصوبہ بھی شامل کیاگیا ہے، جبکہ آئیسکوکے ایک تہائی صارفین اسمارٹ میٹرزپر منتقل کئے جارہے ہیں۔
وزیراعظم نے تقسیم کارکمپنیوں میں صارفین کی سہولت کے مؤثر نظام قائم کرنےکی ہدایت کی، کہا توانائی شعبے میں اصلاحات کیلئے عالمی سطح پر رائج جدید نظام سے استفادہ کیا جائے۔