پاک بحریہ کےنئےجہازپی این ایس بابرکےعملےکی ترکیہ میں تربیت مکمل ہو گئی ہے ، اپنی نوعیت کی پہلی تربیت کااہتمام ترکیہ نیول فورسزاورپاک بحریہ نےمشترکہ طورپرکیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تربیت کا مقصد جہازکےعملے کو مختلف بحری آپریشنزکیلئےتربیت دینااور بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات کومزید مضبوط بنانا تھا۔کمانڈر گولچک نیول بیس کمانڈنگ آفیسراستنبول نیول شپ یارڈنے پی این ایس بابرکادورہ کیا ، ترکیہ نیول فورسزکےاعلیٰ حکام نےپاک بحریہ کےآپریشنل اورتربیتی معیارکوسراہا، پی این ایس بابر نے پہلی جنگ عظیم کی یادگار کے سامنے ترک شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پی این ایس بابر 4 ملجم کلاس جہازوں میں پہلا جہازہےجوترکیہ کےتعاون سےتیارکئےجارہےہیں۔پاک ترکیہ معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول اور 2 کراچی میں تیارکئےجا رہے ہیں۔