بھارتی ہسپتال موت بانٹنے لگے ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نوزائیدہ بچوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے ناندیڑ کے ایک سرکاری ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 12 نوزائیدہ بچوںسمیت24 افراد ہلاک ہوگئے ، جس کے سبب علاقے میں خوف کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ہسپتال کے ڈین شنکر راؤ چوان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 12 بالغ افراد اور12نوزائیدہ بچوں میں 6 لڑکیاںا ور6 لڑکے شامل ہیں ،یہ اموات مختلف بیماریوں جبکہ زیادہ ترسانپوں کے کاٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔
ڈین شنکر راؤ چوان نے اموات کی وجہ کو ہسپتال میں ادویات اور عملے کی کمی قرار دیا اورکہا کہ مختلف ملازمین کے تبادلوں کی وجہ سے بھی ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اپوزیشن جماعت کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے اموات کا ذمہ دار مودی سرکار کو ٹھہراتے تحقیقات اور مہاراشڑا کےوزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے استعفیٰ کامطالبہ کیا ہے۔